کیچ: سی پیک روٹ پر پاکستانی فورسز پر حملے

437

بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے، حملوں میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسلح حملوں میں تجابان میں سی پیک روٹ پر قائم پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ اور کرکی میں فورسز کی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق بیک وقت ہونے والے حملوں میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے پڑے ہیں۔ تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

ماضی میں سی پیک روٹ پر پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہے تاہم مذکورہ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔