کیچ: دو بھائیوں سمیت پانچ افراد لاپتہ

396

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے پانچ افراد کو جبری گمشدگی کے شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بلیدہ کے علاقے میناز ڈن سر میں چھاپہ مارکر دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کو جبری گمشدگی کے شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت وسیم ولد حاجی شریف، یار جان ولد منظور، عزیر ولد حکیم، غفور ولد حمید اور عبدالباسط ولد حمید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو آج بعد از مغرب فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔