کیچ: بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

493

گذشتہ دنوں ضلع کیچ کے علاقے شاہرک میں اپنی بیوی کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو لیویز فورس نے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ضلع کیچ کے علاقے شاہرک میں اپنی بیوی کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم عتیق ولد حبیب سکنہ شہرک کو لیویز فورس نے گرفتار کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شاہرک میں فائرنگ کا واقعہ میں پیش آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسمات (س) کو قتل کردیا ہے۔

آج لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، تاہم ابھی تک قتل کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔