کوئٹہ: کانگووائرس سے متاثرہ 4 مریض انتقال کرگئی

210

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو وائرس کی مریضہ انتقال کر گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مریضہ کا تعلق افغانستان سے تھا جو عارضی طور پر کچلاک میں رہائش پذیر تھی۔

اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے 3 مصدقہ مریض زیرِ علاج ہیں۔فاطمہ جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق رواں سال اب تک کانگو وائرس کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔