کوئٹہ: سابق پاکستانی وزیر اعظم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج ، ایک شخص ہلاک

380

سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پاکستان بھر کی طرح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی احتجاج جاری ہے۔

کوئٹہ میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان کشیدگی، مظاہرین کی جانب سے شدید پتھراؤ، مظاہرین نے پولیس موبائل کے شیشے بھی توڑ دئیے۔

مظاہرین نے پولیس ٹرک کو بھی آگ لگادی، احتجاج کے دوران متعدد کارکن زخمی ہوئے ہیں، پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنما آصف ترین نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ انکا ایک کارکن ہلاک ہوا ہے۔

جبکہ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراو سے چار سے پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ بعض مقامات پر انٹرنیٹ بندش کی بھی اطلاعات ہیں۔