ڈیرہ مراد جمالی میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر 1 میرحسن روڈ کے قریب محلے میں چچا نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بھتیجی مسمات ساجن بی بی اور گلزار احمد عرف زاہرو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
خواتین کی حقوق کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم عورت فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ہر سال تشدد کے واقعات میں ہلاک ہونے والی خواتین میں سے ایک بڑی تعداد غیرت کے نام پر قتل کر دی جاتی ہیں۔