ڈنڈار میں پاکستانی فوج پر حملہ کیا – بی ایل ایف

178

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نےگذشتہ روز دس مئی کو ساڑھے پانچ بجے ضلع کیچ میں ڈنڈار کے علاقے مادگ قلات میں پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ کیا، جس سے دشمن فوج کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے پہلے چوکی کی مورچہ پر موجود فوجی اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔ اس کے بعد چوکی کو راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔