پنجگور: گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

305

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سی پیک روڑ جعفر ہاؤسنگ سکیم کے قریب پولیس کو ایک لاش ملی ہے جنہیں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے۔

مقتول کی جیب سے ایک پرچی برآمد ہوئے جس پر جمال ولد پنڈوک سکنہ ہوشاب تربت لکھا ہے لاش کو پولیس نے ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔