پنجگور: پاکستانی فورسز پر دستی بم حملہ

234

نامعلوم افراد نے فورسز چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قلم چوک پر قائم ایف سی کے چوکی پر دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا-

دھماکے میں فورسز اہلکاروں کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔