نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماسابق رکن بلوچستان اسمبلی حاجی اسلام بلوچ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ایک پیج نے میرے کردار کشی شروع کر دی ہے اور اس پیج کی من گھڑت پوسٹ کو دیگر فیس بک اور وٹس ایپ گروپوں نے بھی شیئر کیا ہے جس سے میرے اور خاندان کے ساکھ کو نقصان پہنچا ہے یہ میرا اور میرے خاندان کے خلاف سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر دس روز کے اندر اندر مذکورہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے وضاحت نہیں کیا تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بالاچ میرا بھتیجا ہے مگر اس کے قول و فعل، لین دین سے میرا اور میرے رشتہ داروں کا کوئی تعلق نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں خاندان کے افراد حاجی عبدالرزاق، حاجی دلمراد، حاجی عبدالروف ،حاجی نزر جان ،قاضی عبدالغفور ،حافظ محمد حسن،قاضی عطا اللہ انیس احمد اور خاندان کے دیگر درجنوں افراد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میں میرے خلاف جو مہم چلائی جارہی ہے ،یہ میرا اور میرے خاندان کے کردار کشی کے مترادف ہے اور یہ مہم میرے خلاف گہری سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا فیملی شریف اور کاروباری فیملی ہے ہم نے کبھی دوسروں کے بارے میں غلط نہیں سوچا ہے اور جب سے سیاست میں قدم رکھا ہے سیاست اور پارٹی میں اہم رول ادا کیا ہے ہم نے آج تک کسی کو کوئی تکلیف نہیں دی ہے، اس بات کی گواہی انشاللہ پورے پنجگور کے لوگ دینگے ۔
انہوں نے کہاکہ ہر فیملی میں برے لوگ موجود ہوتے ہیں مگر اس کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ اس کے ذاتی فعل میں پورے فیملی کو شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے نہ آج تک کسی چور ڈکیت کی حوصلہ افزائی کی ہے اور نہ ہی کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ بالاچ اپنے قول و فعل اور لین دین کے خود زمہ دار ہیں ۔ہمارا اور ہمارے فیملی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اور ہمارے فیملی کا علاقے میں اہم رول رہا ہے۔