پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی کے دوران اب تک 1280 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ پُر تشدد مظاہروں میں 145 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مظاہرین نے منگل کو جناح ہاؤس لاہور میں محمد علی جناح کا پیانو ، رائٹنگ ٹیبل ڈیسک اور تلوار بھی جلا ڈالی۔
یہ نوادرات بانی پاکستان نے حکومت پاکستان کو عطیہ کی تھیں اوربطور قومی ورثہ یہاں محفوظ تھیں۔
تاہم لاہور میں 63، راولپنڈی 28 ، فیصل آباد 21 ، اٹک 10 ،گوجرانوالا 13، سیالکوٹ 5 اور میانوالی میں 6 افسران و اہلکار زخمی ہوئے۔
پنجاب پولیس کے زیر استعمال 60 گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا جن میں سے لاہور میں 17، گوجرانولہ 3 ،فیصل آباد 13، سیالکوٹ 5، راولپنڈی 18 ،بھکر 2 اور اٹک میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔