پاکستان: پی ڈی ایم کے کارکن احتجاج کے لیے سپریم کورٹ کے باہر جمع

244

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے کارکن احتجاج کے لیے سپریم کورٹ کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی پی ڈیم کارکنان کے خطاب کے لیے کنٹینر بھی پہنچا دیا گیا ہے اور احتجاج کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

پاکستان کے وفاقی وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 اور دفعہ 245 نافذ ہے۔ ریڈ زون میں پولیس، فرنٹیئر کور اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں جب کہ دفعہ 245 کے تحت اہم عمارتوں کی سیکیورٹی پر فوج مامور ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ضمانت پر رہائی کے بعد پی ڈی ایم نے ججز پر شدید تنقید کی تھی اور ان کے فیصلوں کے خلاف اعلیٰ عدالت کے سامنے احتجاج اور دھرنے کی کال دی تھی۔