پاکستان: پولیو مہم کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور رضاروں پر حملہ

361

پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے علاقے تیراہ میں نامعلوم افراد نے انسدادِ پولیو ٹیم پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں سیکیورٹی پر مامور تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح ترخوکس کے علاقے میں نامعلوم افراد نے انسدادِ پولیو مہم کے رضا کاروں کی سیکیورٹی ٹیم پر پہلے دستی بم سے حملہ کیا۔ اس کے بعد فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں میں ایک حوالدار اور دو سپاہی شامل ہیں۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسندوں نے حملے میں راکٹ لانچر بھی استعمال کیا جب کہ ان کے پاس جدید خودکار اسلحہ بھی تھا۔ جبکہ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس حملہ آوروں کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں انسداد پولیو ٹیموں اور ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر ماضی میں بھی حملے ہوتے رہے ہیں۔ ان حملوں میں کئی اہلکاروں اور رضاروں کی اموات ہوئی ہیں جب کہ بعض واقعات میں انسدادِ پولیو کے قطرے پینے والے بچے بھی نشانہ بنے ہیں۔