پاکستانی فورسز پر دو حملے، 3 اہلکار ہلاک، 24 زخمی

606

ڈیرہ اسماعیل خان میں کے علاقے ٹانک روڈ چہکان کے قریب موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

دھماکے کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جسکی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب باڑہ کے علاقے سپاہ میں پاکستانی پیراملٹری فورس ایف سی کی پیٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ سے 5 اہلکار ہوگئے۔ زخمیوں میں لانس نائیک امتیاز، لانس نائیک سہیل، عمران، وقاص اور سپاہی سہیل شامل ہیں۔

حکام کے مطابق جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے جبکہ زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا۔