وی بی ایم پی کے احتجاج کو 5057 دن ہوگئے

132

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتال کیمپ کو 5057 دن ہوگئے، پنجگور سے نیشنل پرسن آرگنائزیشن مکران ڈویژن کے کواڈینٹر قاضی رضا علی، راشد علی، ڈاکٹر انعام نے اظہار یکجہتی کی۔

وی بی ایم پی وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ دشمن کے تمام تر ظلم بربریت، جبر جاری ہے مئی کے مہینے میں پورے بلوچستان کو فوج کے حوالے کردیا گیا ہے تاکہ دھونس دھمکیوں اور طاقت کے زور پر بلوچ عوام کو دبایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی، بلوچوں کی جبری اغواء، مسخ شدہ لاشیں پھینکی گئی تاکہ بلوچ جدوجہد کرنے والوں کا روکا جاسکے لیکن انہیں شاید اس بات کا ادراک نہیں کہ تحریک اب محلات سے نکل کر عام بلوچ گدانوں تک جاپہنچی ہے جس کو مٹانا ریاست کے بس کی بات نہیں۔

ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں فورسز کی بربریت کے نشانے پر خونی آپریشن جاری ہے کئی گھرانے نذر آتش کئے گئے۔