وٹس ایپ اب اپنے صارفین کو میسج ایڈٹ کرنے کا موقع فراہم کریگا

243

میٹا کمپنی کی میسجنگ پلیٹ فارم وٹس وقتاً فوقتا آں اپنے فیچر کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے ایک اور بڑے فیچر کے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ میسجز ایڈٹ کرنے والا نیا فیچر بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے فیچر کا نام تو نہیں بتایا گیا مگر ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ صارفین بہت جلد اپنے میسجز کو ایڈٹ کر سکیں گے۔

اس سے ہٹ کر مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

یہ فیچر مئی 2023 کے آغاز اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب کے بیٹا (beta) ورژنز میں متعارف کرا دیا گیا تھا مگر نئی اپ ڈیٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ ایڈٹ بٹن کا فیچر بہت جلد تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین میسج بھیجنے کے بعد 15 منٹ کے اندر اسے ایڈٹ کر سکیں گے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ استعمال کرنے والا ہر فرد روزانہ کئی پیغامات بھیجتا ہے، مگر کئی بار جلد بازی میں میسج بھیجنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے۔

ایسا ہونے پر میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے کیونکہ کوئی اور آپشن دستیاب نہیں ہوتا، مگر یہ نیا فیچر اس مسئلے کا حل ہے۔

جب کوئی میسج ایڈٹ کیا جائے گا تو وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔

صارفین اس فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

اگر آپ واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں، خاص طور پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر، تو اس فیچر کو استعمال کرنا بہت آسان ہے۔

اگر آپ آئی او ایس ڈیوائس پر واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں تو میسج بھیجنے کے بعد اسے سلیکٹ کریں، ایسا کرنے پر آپ کے سامنے پوپ اپ مینیو میں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا۔

اسی طرح اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر میسج کو سلیکٹ کرنے کے بعد اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں گے تو وہاں ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا۔

ایڈٹ آپشن پر کلک کرکے آپ اپنے پیغام کو بدل سکتے ہیں یا کوئی غلطی ہے تو اسے درست کر سکتے ہیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ فی الحال یہ فیچر بیٹا صارفین کو دستیاب ہے اور اسے صرف ٹیکسٹ میسجز پر ہی استعمال کیا جا سکتا ہے۔