نوید لانگو 8 سالوں سے جبری لاپتہ

194

آٹھ سال قبل لاپتہ ہونے والا نوید لانگو تاحال بازیاب نہیں ہوسکے۔ لواحقین

بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر سے آٹھ سال قبل جبری طور پر لاپتہ ہونے والا نوید احمد ولد سید محمد لانگو تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔

نوید احمد لانگو سکنہ کلی ملنگزئی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ نوید احمد لانگو کو آٹھ سال قبل 15 اپریل 2015 کو پاکستانی فورسز نے منگچر بازار سے چار ساتھیوں سمیت حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ تین دن گزرنے کے بعد فورسز نے نوید احمد لانگو کے 2 ساتھیوں کو رہا کردیا جبکہ نوید احمد لانگو اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ تاحال لاپتہ ہے اور انکے حوالے سے کسی قسم کی کوئی معلومات نہیں مل سکی۔

لواحقین نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے گزارش کی ہےکہ نوید احمد لانگو کے بازیابی کے حوالے سے آواز اٹھائیں تاکہ اسے غیر قانونی و غیر انسانی جبری گمشدگی سے بازیابی مل سکیں۔