منگچر: جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج، کراچی کوئٹہ شاہراہ بلاک

313

قلات کے علاقے منگچر سے ایک سال قبل جبری لاپتہ ہونے والے شاہان بلوچ عرف شاہجہاں اور کفایت نیچاری کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کراچی، کوئٹہ شاہراہ کو ٹریفک کی روانی کے لئے کئی گھنٹوں تک بند کردیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرتے ہوئے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو جلد بازیاب کرایا جائے۔

احتجاج کے سبب مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگیا جس کے نتیجے دونوں جانب سیکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس گئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے پیاروں کو منظر عام پر لا کر ہمیں انصاف دیا جائے بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی پر لواحقین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔