مغرب یہ بھول چکا ہے کہ نازیوں کو کس نے شکست دی تھی۔صدرِ روس

185

تقریب میں Tigr-M, BTR-82A، Boomerang بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا اور بھاری ہتھیاروں کے طور پر مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سسٹم “Iskender-M” اور فضائی دفاعی میزائل سسٹم “S-400” نے حصہ لیا۔

روسی صدر ولا دیمر پوتن نے 9 مئی یوم فتح کی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ “مغرب یہ بھول چکا ہے کہ نازیوں کو کس نے شکست دی تھی۔”

ولادیمیر پوتن نے دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر منعقد ہونے والی دوسری عالمی جنگ میں سوویت یونین کی نازی جرمنی کو شکست دینے کی 78 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب میں اپنے خطاب میں روسی رہنما نے کہا کہ مغربی اشرافیہ نے نفرت اور “روسوفوبیا” کے بیج بوئے اور کہا کہ وہ ایک پرامن مستقبل دیکھنے کے متمنی ہیں۔

مغرب میں سوویت فوجیوں کی یادگاروں کو مسمار کیے جانے اور ان کی جگہ نازی ثقافت کو تخلیق دینے کا دعوی کرنے والے پوتن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مغربی ممالک نازیوں کے کن کے ہاتھوں شکست ِ فاش سے دوچار ہونے کو فراموش کر چکے ہیں۔

پوتن نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ 24 فروری 2022 کو جنگ چھڑنے والے یوکرین میں مغربی ممالک کی حرص کی بنا پر حکومت مخالف فوجی بغاوت کی گئی ہے اور یوکیرینی عوام اس کے اسیر بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ” دنیا اسوقت روس کے خلاف شروع کردہ جنگ میں ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے ” آئیے مل کر فتح سے ہمکنار ہوتے ہیں۔

ریڈ اسکوائر میں 9 مئی یوم ظفر کے دائرہ کار میں فوجی پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں روسی صدر پوتن کے علاوہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، قازقستان کے صدر قاسم جومیرت توکایف، کرغزستان کے صدر صادر جاپاروف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، ازبکستان کے صدر شوکت مرزییوئیف، ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور آرمینیائی وزیر اعظم پاشنیان نے شرکت کی ۔

تقریب میں Tigr-M, BTR-82A، Boomerang بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا اور بھاری ہتھیاروں کے طور پر مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سسٹم “Iskender-M” اور فضائی دفاعی میزائل سسٹم “S-400” نے حصہ لیا۔ “احمات” اور “سپارتک” نامی بکتر بند گاڑیاں پہلی بار دکھائی گئیں۔

فوجی پریڈ کا اختتام بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سسٹم “یارس” کے مظاہرے کے ساتھ ہوا۔

پریڈ کے بعد پوتن اور رہنماؤں نے سابق فوجیوں کے ساتھ مل کر نامعلوم فوجیوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی۔