مغربی بلوچستان: ایرانی حکومت نے متعدد بلوچ علماء کو ملک بدر کردیا

607

ایرانی حکومت نے مغربی بلوچستان سے متعدد سنی بلوچ علماء دین کو ملک بدر کردیا ہے، ان علماء میں عبدالعزیز عمرزئی، مولوی رضا رخشانی اور مولوی عبدالرؤف رخشانی ، مولوی عبدالمجید مراد زئی اور مولوی امان اللہ سعدی شامل ہیں۔

مغربی بلوچستان کے حالت پہ نظر رکھنے والی خبر رساں ادارے حال وش کے مطابق زاہدان کے مکی دارالعلوم کے پروفیسر مولوی عبدالعزیز عمرزئی کو زاہدان میں ایرانی سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا، ان کا پیدائشی سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا گیا تھا اور انہیں 26 مئی کو افغانستان جلاوطن کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل زاہدان کی مکی مسجد سے گرفتار کیے گئے دو اساتذہ مولوی رضا رخشانی اور مولوی عبدالرؤف رخشانی کو 24 مئی کو افغانستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

دیگر بلوچ علماء بشمول مولوی عبدالحمید کے مشیر مولوی عبدالمجید مراد زئی اور دلالوم مکی زاہدان کے پروفیسر مولوی امان اللہ سعدی سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بلوچ کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں مکی مسجد میں اور مولانا عبدالحمید پر حکومت پر تنقیدی خطبات ختم کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے دباؤ کے تحت کی گئی ہیں۔