مسلم باغ: کمیپ تاحال حملہ آوروں کے قبضہ میں، شدید فائرنگ جاری

1057

بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ آوروں اور فورسز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب تحریک جہاد پاکستان کے ترجمان کے مطابق حملے میں اب تک چالیس سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے دعوی کیا ہے حملہ آوروں نے اسلحہ کے گودام پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔