مستونگ: آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک

415

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے لکپاس کے قریب آسمان بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

لاشوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مستونگ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے۔