قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علیزئی کے مقام پر لیویز چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق جنگل پیر علیزئی کے مقام پر لیویز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی۔