قلات: سنگ مرمر لیجانے والی گاڑی پر حملہ

338

بلوچستان کے ضلع قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گرانی کے قریب گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے سنگ مرمر لے جانے والے ٹریلر گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر برسٹ ہوگئے۔

ٹریلر افغانستان سے کراچی سنگ مرمر لے جارہی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ سے قبل ڈرائیور اور کلینر کو گاڑی سے اتارے گئے تھے۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ مزید تحقیقات قلات پولیس کررہی ہے۔