شمالی وزیرستان: لڑکیوں کے دو اسکول دھماکوں میں تباہ

325

وزیرستان کے علاقے میر علی میں نامعلوم افراد نے گرلز مڈل اسکولوں کو بارود سے تباہ کردیا۔

ڈی پی او میر علی سلیم ریاض کے مطابق رات گئے 2 گرلز مڈل اسکولوں کو بارود سے تباہ کیا گیا۔

ڈی پی او کے مطابق دھماکے میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول حسوخیل کو نقصان پہنچا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ گرلز اسکولوں کو بارود سے تباہ کرنے کے واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

میر علی بازار کے ساتھ ملحقہ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ڈاکٹر نورجنت گل مرحوم کوٹ اور میرعلی بازار سے دو کلو میٹر دور جنوب کی جانب دریائے ٹوچی کے قریب واقع گورنمنٹ گرلز مڈل سکول خسوخیل کو بارودی مواد سے اڑایا گیا۔

دونوں اسکولوں کی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ڈی پی او کے مطابق دونوں فعال اسکول ہیں جن میں سینکڑوں بچیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔