سپریم کورٹ نے مولانا ہدایت الرحمان کی بازیابی کا حکم دے دیا

292

سپریم کورٹ آف پاکستان نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن چار مہینوں سے قید ہیں، ان پر احتجاج کے دوران پولیس کانسٹیبل کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

مولانا ہدایت الرحمن گوادر کو حق دو تحریک کے قائد ہیں، ان کی تحریک گوادر کو بنیادی حقوق دلانے کے لیے شروع کی گئی تھی تاہم بعد میں مولانا ہدایت الرحمن نے تحریک کا دائرہ بلوچستان کے دیگر اضلاع تک بڑھا کر تحریک کے نام سے گوادر الگ کرکے اسے حق دو تحریک رکھ دیا۔

گوادر میں ایک تاریخی احتجاج کے دوران مولانا ہدایت الرحمن اور ان کے ہزاروں حامیوں کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کے دوران کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی جس میں ایک پولیس اہلکار کو گولی مار دی گئی۔

صوبائی حکومت نے پولیس اہلکار کے قتل کا الزام مولانا ہدایت الرحمن پر عائد کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔

مولانا ہدایت الرحمن گذشتہ چار مہینوں سے کوئٹہ اور گوادر کی مختلف جیلوں میں قید رہے، مولانا اپنی گرفتاری کا الزام بی این پی مینگل اور گوادر سے منتخب نمائندہ حمل کلمتی پر لگاتے رہے ہیں۔