سوشل میڈیا کو اپنوں کی بجائے دشمن کے خلاف استعمال کریں۔ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

1098

بلوچ آزادی پسند رہنماء ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ آزادی پسند دوستوں سے دست بستہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ سوشل میڈیا کو اپنوں کے خلاف استعمال کرنے کی بجائے دشمن کے خلاف استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کا تجربہ پہلے بھی ہوچکا ہے جس سے بلوچوں کی بجائے دشمن نے فاہدہ اٹھایا ہے۔

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ یہ ففتھ جنریشن وار ہے جو دشمن ہمارے خلاف استعمال کررہا ہے ہمیں بھی اسی طرح دشمن کے خلاف سوشل میڈیا کو استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ قومی جہد میں جس نے ایک قدم بھی ساتھ چلا ہو وہ بھی ہماری سر آنکھوں پر، اگر وہ دشمن کی قید میں ہو، بیرون ملک ہو یا وطن میں ہو وہ اپنے دشمن کی پہچان کرے. بلوچ جہاں پہ بھی ہو وہ قومی تحریک کی بنیادی مقصد کو سمجھ لے اور فکری و شعوری طور آگے کی جانب قدم بڑھائے۔