سوراب: پاکستانی فورسز چیک پوسٹ پر حملہ

352

پیر کی شب بلوچستان کے علاقے سوراب میں پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ‏نامعلوم افراد نے پیغک کے مقام پر پاکستانی فورسز کے پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا، دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی اور گھیراؤ کرکے مزید چیکنگ شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظمیں سرگرم ہیں اور فورسز پر حملہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے آرہے ہیں تاہم آج ہونے والے واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔