بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے سوراب اور مستونگ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے دو چوکیوں کو نشانہ بنایا جن میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب سوراب میں گدر کے علاقے تیغک میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ایک حملے میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے 27 اپریل 2023 کو مستونگ کے علاقے تلخہ کاوی میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چوکی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا، اسنائپر حملے میں پوسٹ پر موجود ایک اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد سرمچاروں نے دیگر ہتھیاروں سے دشمن پوسٹ پر حملہ کیا۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ پندرہ منٹ تک جاری رہنے والے حملے میں دشمن کو مزید جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔