ہم یوکرینی قوم اور ان کی جدوجہدِ آزادی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ روس یہ جنگ جیت نہیں سکے گا اور اسے جیتنا بھی نہیں چاہیے۔
جرمن چانسلر اولاف شُولز نے ‘ایک یورپی یوکرین کے مستقبل’ کے لئے جدوجہد کی اپیل کی اور یوکرین کی یورپی یونین رکنیت کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا ہے۔
شُولز نے سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے 160 ویں یومِ تاسیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔
خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ “روس کے صدر ولادی میر پوتن کے شاہی تخّیلات نے ہمارے برّاعظم کو جن آلام و مصائب کا شکار کر دیا ہے ایک آزاد اور یورپی یونین کے مکمل رکن ‘یوکرین ‘کے ساتھ ان کا خاتمہ ہو جائے گا”۔
شُولز نے کہا ہے کہ “ہم یوکرینی قوم اور ان کی جدوجہدِ آزادی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ روس یہ جنگ جیت نہیں سکے گا اور اسے جیتنا بھی نہیں چاہیے”۔