دکی: کوئلہ کان میں دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، چار زخمی

232
فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کان میں پیش آنے والے ایک حادثے میں ایک کانکن جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے ہیں۔

کوئلہ کان میں حادثہ زہریلی گیس بھرنے کے باعث پیش آیا ہے۔ جاں بحق کانکن کی شناخت مسعود خان ولد روزے خان کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں جھلس کر زخمی ہونیوالے کانکنوں میں شہزادہ سکنہ افغانستان، رسول داد ولد فتح خان، امان اللہ ولد فضل غنی سکنہ افغانستان، عبدالقادر ولد عبدالسلام کے ناموں سے ہوئی ہے۔

چاروں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔