دکی اور کوئٹہ میں فائرنگ، ایک شخض ہلاک، پانچ افراد زخمی

242
حاجی عمر بنگلزئی

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور دکی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں فائرنگ کا واقعہ سریاب روڈ میں پیش آیا ہے، جہاں نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ سے فائرنگ کرکے بلاول سنٹر کے مالک و قبائلی رہنما حاجی عمر بنگلزئی ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے دکی میں سیشن عدالت فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پیشی کے دوران مدعی نے ملزم محمد افضل پر فائرنگ کر دی، جس سے وکیل سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔