خضدار: مزید ایک نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

495

بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستان فورسز نے ایک شخص کو جبری گمشدگی کی شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت عنایت زہری ولد فیض محمد زہری سکنہ زہری کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ نوجوان کو فورسز نے دو مئی خضدار کے علاقے اللہ والا چوک سے اس کے دکان پر دھاوا بھول کر حراست میں لیا جہاں وہ کام کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق فورسز کے اہلکاروں نے دکان میں موجود تمام افراد کے شناختی کارڈ چیک کئے اور عنایت اللہ کو شناخت کے بعد آنکھوں پر پٹی باندھ کر ویگو گاڑی میں ڈال کر اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات میں ایک بار پھر شدت دیکھنے میں آرہی ہے۔ خضدار سے رواں سال 2023 میں جبری گمشدگیوں کے 10 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں واضح تعداد طلباء کی ہے-

رواں ماہ خضدار سے حراست بعد ازاں لاپتہ ہونے والوں میں جاوید بلوچ ولد بشیر احمد سکنہ خضدار، بشیر احمد ولد تاج محمد سمالانی اور انکے چھوٹے بھائی شامل ہیں جاوید ولد بشیر گذشتہ روز ہی خضدار سے اپنے دکان سے لاپتہ ہوئے-

رواں سال اپریل کے مہینے میں خضدار سے جبری گمشدگیوں کے جو اطلاعات دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہوئی ان میں شہزاد رئیسانی، جلیل بلوچ، ابرار جتک، جاوید زہری ولد میر حسن زہری، علی حسن زہری ولد غلام نبی زہری شامل تھیں-

اس سے قبل مارچ میں جبری گمشدگیوں کا شکار ہونے والوں میں خالد ولد محمد حسن، آصف ولد عبداللہ شامل ہیں-