خضدار: ایک شخص لاپتہ ، کراچی، کوئٹہ شاہراہ احتجاجا بند

438

ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کا گھروں میں چھاپہ ، ایک شخص کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا۔

لواحقین نے جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وڈھ بازار سمیت کراچی، کوئٹہ شاہراہ ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقے لوپ میں صبح 6 بجے پاکستانی سکیورٹی فورسز نے علی احمد ولد محمد نور گمشادزی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

احتجاج کے باعث ہزاروں مسافر شاہرا کے دنوں طرف پھنس گئے اور گاڑیوں کی لمبی قطارین لگ لگ گئی۔

آخری اطلاعات تک لاپتہ شخص کو بازیاب کیا گیا ہے اور شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔