خاران نرسنگ کالج طالبات کا احتجاج شاہراہ بلاک

147

خاران میں نرسنگ کالج کے طالبات کی جانب سے اسکالرشپ کی عدم ادائیگی، لیکچرار کی کمی کے خلاف احتجاجی ریلی اور مرکزی شاہراہ بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا-

اس موقع پر طالبات نے خاران نرسنگ کالج سے ریلی نکالتے ہوئے مرکزی شاہراہ پر دھرنا دیا-

خاران نرسنگ کالج کی ایک طالبہ کا کہنا تھا کالج گذشتہ کئی سالوں سے انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی کے باعث مشکلات کا شکار ہے جس کے باعث طالبات احتجاج پر مجبور ہوئے-

انہوں نے کہا اس سے قبل خاران کے ایم پی ایز، چیف سیکٹری اور سیکٹری برائے صحت نے کالج کا دؤرہ کیا اور ہمیں یقین دہانی کرائی کہ ہمارے مسائل حل کئے جائینگے لیکن طویل عرصہ گزرنے جانے کے باجود خاران نرسنگ کالج کے بنیادی مسائل حل نا ہوسکے ہیں-

انکا کہنا تھا گذشتہ دو سالوں سے کالج میں نا کوئی لیکچرار دستیاب ہے نا طلباء کو اسکالرشپس فراہم کی جارہی ہے خاران نرسنگ کالج کے اکثر طالبات کا تعلق غریب گھرانے سے جو بغیر اسکالر شپس کی اپنی پڑھائی اور ٹریننگ جاری نہیں رکھ سکتے-

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد موسیانی کی زیر صدارت نرسنگ کالج کے مسائل کے متعلق اجلاس منعقد ہوا جہاں طالبات نے سکالرشپ، ٹیوٹر کی کمی اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام مسائل کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیا۔

اس موقع پر طالبات نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ انکے مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جلد مسائل کا حل نکالیں-

ڈپٹی کمشنر خاران نے ضلعی سطحی کے مسائل کو موقع پر حل کرتے ہوئے نرسنگ کالج میں ائیر کنڈیشن اور ڈی ایس ایل انسٹالیشن ، کمپیوٹرز فحال کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہا کہ بہت جلد نرسنگ کالج کے کے طلباء کے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی حل کرینگے ۔

ڈپٹی کمشنر خاران نے سٹوڈنٹس کے سکالرشپ کی جلد فراہمی اور لیکچرار کی تعیناتی کے حوالے سے حکام بالا کو مراسلہ لکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے-