خاران میں سی ٹی ڈی دفتر پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عشاءکے وقت خاران شہر میں نامعلوم مسلح افراد نے گرلز کالج روڈ پر ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب واقع سی ٹی ڈی کے آفس پر دستی بم سے حملہ کیا۔
دھماکے سے دفتر کو نقصان پہنچا تاہم حکام نے جانی نقصانات کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ دھماکے کے بعد خاران پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کاروائی شروع کردی۔