حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے سیشن عدالت گوادر میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادرمیں ٹرالرز مافیا، ڈرگ مافیا، بھتہ خور مافیا اور چوروں ڈکیتوں کو آزاد چھوڑ دیا گیا تاکہ دل کھول کر لوٹ مار کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری طریقے سے اپنا حقوق مانگنے والوں کو قید کیا جاتا جبکہ چور، ڈاکو اور گلی گلی میں سر عام منشیات بیچنے والوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا مجھے قید میں ڈال کر ٹرالرز مافیا، ڈرگ مافیا، بھتہ خور مافیا اور چوروں ڈکیتوں کو آزاد چھوڑ دیا گیا تاکہ دل کھول کر لوٹ مار کر سکیں، گوادر میں منشیات سر عام بک رہا، ٹرالر مافیا سمندری حیات کی نسل کشی کرکے سمندر کو تاراج کررہا ہے اور پوچھنے والا کوئی نہیں جبکہ گوادر کو چوروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، گوادر ایک رات 9 دکانیں لوٹ لی جاتی مگر پولیس و حکومت خواب خرگوش میں مگن ہیں ہم نے جب حق کی بات کی تو ہم پر سیکڑوں بے بنیاد اور جھوٹے کیسز بنا کر قید کردیا گیا اور گوادر میں ٹرالرز مافیا، ڈرگ مافیا، بھتہ خور مافیا اور چوروں ڈکیتوں کو آزاد چھوڑ دیا گیا تاکہ دل کھول کر لوٹ مار کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں کے اداروں اور عدل و انصاف پر یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ جمہوری طریقے سے اپنا حقوق مانگنے والوں کو قید کیا جاتا جبکہ چور، ڈاکو اور گلی گلی میں سر عام منشیات بیچنے والوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا جس دن ہم رہا ہوئے اس دن ٹرالر مافیا اور ڈرگ مافیا کے خلاف بھرپور احتجاج کرینگے۔