ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں پاکستانی فورسز کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تمپ کلات پر قائم پاکستانی فورسز کی ایک چیک پوسٹ پر ہفتے کی شب نامعلوم سمت سے راکٹ فائر کیے گئے۔
راکٹ حملے کے بعد فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے۔ ابتدائی معلومات تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جبکہ عسکری ذرائع نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے ۔
واضح رہے کہ تمپ اور اسکے گرد نواح میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی طرف سے پاکستانی فورسز پر حملے ہوتے آرہے ہیں تاحال آج کے حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی طرف سے قبول نہیں کی گئی ہے