تربت: خاتون نے خودکشی کرلی

356

بلوچستان کے ضلع کیچ سے اطلاعات ہیں گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر ایک خاتون نے تیزاب پی کر خودکشی کرلی ہے۔

واقعہ گذشتہ روز تربت کے علاقے سنگانی سر کے مقام پر پیش آیا ہے۔ خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت خیر بی بی زوجہ بلخ شیر مری کے نام سے ہوئی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون نے گھر میں تیزاب پی تھی جنہیں ہسپتال لایا گیا مگر اندرونی زخموں کے سبب نہ قابل علاج تھا جس کے باعث وہ انتقال کرگئی۔