بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ

470

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے مشکاف کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہوا ہے۔ زخمی ملازم سبی منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراو میں لے لیاتاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہو سکی ۔زخمی ہونے والے ریلوے ملازم کی شناخت غلام فرید ولد عبد اللہ قوم کوسہ عمر 28 سال ہوئی ہے۔