بولان میں تیسرے روز فوجی آپریشن جاری

595

بلوچستان کے علاقے بولان میں آج تیسرے روز بھی پاکستان فوج کی آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آج تیسرے روز بھی گن شپ و جاسوس طیاروں کی پروازیں علاقے میں جاری ہے جبکہ کئی مقامات پر ہیلی کاپٹروںکو شیلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

زرغون، مارگٹ و گردنواح کے علاقے آپریشن کی زد میں ہے۔ دوران آپریشن پاکستان فوج کو مسلح حملوں میں نشانہ بنایا گیا جن کیذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔

دو روز قبل فوجی آپریشن کا آغاز اس وقت کیا گیا جب مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کوئٹہ سے متصل زرغون کےعلاقے میں پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں تین فورسز اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلےمیں ایک حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی جبکہ گذشتہ روز بھی فوجی آپریشن میں مصروف پاکستان فوج کےاہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولانکے علاقے مارگٹ میں ایک حملے میں قابض  پاکستانی فوج کے تین ایس ایس جی کمانڈوز  کو ہلاک کردیا ہے۔