بلوچستان کے علاقے بولان میں جاری آپریشن کے دوران فورسز اور مسلح افراد کے مابین جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔
بولان اور گردنواح میں گذشتہ چار دنوں سے آپریشن جاری ہے تازہ اطلاعات کے مطابق مسلح افراد اور آپریشن میں مصروف فوجی اہلکاروں کے مابین جھڑپ ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ان حملوں میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں آپریشن میں مصروف فورسز اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے تین ایس ایس جی کمانڈوز کو ہلاک کردیا ہے۔
قبل ازیں بلوچ لبریشن آرمی نے فورسز پوسٹ اور بعد ازاں آپریشن میں مصروف اہلکاروں کو حملوں میں نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں آئی ایس پی آر نے تین اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔