بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے 3 مئی 2023 کو کیچ کے علاقے بلیدہ، میناز میں قابض پاکستانی فوج کو راشن پہنچانے والے آلہ کاروں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دشمن آلہ کار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ آلہ کار بلیدہ و گردنواح میں قابض پاکستانی فوج کے مختلف کیمپ و پوسٹوں کو راشن پہنچا رہے تھے۔ بی ایل اے کے سرمچاروں نے مذکورہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم پہلے بھی واضح کرچکے ہیں مقامی افراد قابض فوج کو کسی طرح کی رسد پہنچانے سے گریز کریں وگرنہ اپنے جانی و مالی نقصان کے ذمہ داری وہ خود ہونگے۔