پاکستان بھر سمیت بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور دیگر شہروں میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد دوسرے روز بھی موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں جبکہ ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب کی سروسز میں بھی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد دوسرے روز بھی ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں جبکہ سوشل میڈیا ویب سائٹس بشمول فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب میں بھی رکاوٹیں درپیش ہیں۔گزشتہ روز سے ملک بھر میں موبائل انٹرنیٹ سروسز اور سوشل میڈیا سائٹس بند کردی گئی ہیں۔