بلوچستان :مختلف واقعات میں 5 افراد جانبحق

218

بلوچستان کے ضلع چاغی، پشین، نوشکی اور حب میں مختلف واقعات میں مجموعی طور پر پانچ افراد جانبحق ہوگئے-

تفصیلات کے مطابق دالبندین میں ایئرپورٹ کے قریب شمشان گھاٹ کے مقام سے ایک شخص لاش برآمد ہوئی جسے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں لاش کی شناخت جمیل احمد نامی شخص کے نام سے ہوئی ہے-

پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے، مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے-

دوسری جانب نوشکی کلی فقیران میں فائرنگ کے نتیجے میں کامران ولد شیر دل خان مینگل زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے بعدازاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگئے-

ادھر ضلع پشین کے منزی بازار میں فائرنگ سے کلیم نامی شخص جانبحق ہوگیا واقعہ گھریلوں تنازعہ بتایا جارہا ہے-

لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

دریں اثناء بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں جمعہ گوٹھ کے قریب ندی سے کئی روز پرانی ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے، ایدھی رضاکاروں نے لاش نکال قریبی تھانے منتقل کریا ہے-

جبکہ پلیری کے قریب تین تیل بردار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے ایک شخص جان بحق ہوگیا۔