بلوچستان: سونے و چاندی کی کان کنی کیلئے مزید 7 مقامات پر کام جاری ہے – رپورٹ

687

بلوچستان کے علاقے سیندک میں ایک آپریشنل کان کنی سائٹ کے علاوہ مزید سات مقامات پر کان کنی کیلئے کام جاری ہے۔ ریکوڈک کی اہمیت میں اضافہ ہورہا ہے –  ان خیالات کا اظہار جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے شاہین خیل نے کیا۔

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر یاسر شاہین خلیل نے کہا ہےکہ بنیادی ڈھانچے کے علاوہ، پہلے سے کام کرنے والی کان کنی کی جگہوں پر پانی کی فراہمی کی بھی اشد ضرورت ہے تاکہ آپریشن جاری رہے۔

ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیندک میں ایک آپریشنل کان کنی سائٹ کے علاوہ، چاغی، سیا ڈک، دشت کین اور کوہ ای میں تانبے، مولبڈینم، چاندی اور سونے کے ذخائر کی کان کنی کے لیے تقریباً چھ سے سات مزید مقامات تیار کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے ممالک کی کچھ غیر ملکی کمپنیوں نے مختلف جگہوں پر کان کنی کی لیز حاصل کی ہیں۔ لیتھیم اس وقت سب سے زیادہ مانگ والی معدنیات بن رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں معدنیات کی کان کنی کے لیے بلوچستان حکومت کو لیز کی چند نئی درخواستیں جمع کرائی گئی تھیں۔ “کاپر ایک اور اہم ترین معدنیات ہے، جو الیکٹرک کاروں اور سولر پینلز کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔” ریکو ڈک تانبے کے وسیع ذخائر پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اہمیت حاصل کر رہا ہے۔