ای پی آئی ایمپلائز بلو چستان کے نو منتخب صدر طارق جمیل اور جنرل سیکرٹری یوسف بلوچ نے کہا ہے کہ ای پی آئی ایمپلائز کی نو منتخب کا بینہ ویکسینٹرز کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھا تی رہے گی،حکومت بلو چستان سے مطالبہ ہے کہ حالیہ اے ایس آر اور ڈی ایس آر کی پوسٹوں کو منسوخ کر کے سینئر گریجویٹ ویکسینٹرز کو تعینات کیا جائے۔
یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت بلو چستان کی جانب سے فیول کی مد میں دی جا نی والی رقم ویکسینٹرز کے اکاﺅٹس میں جمع کروائی جا ئے،بلو چستان بھر میں تمام ویکسینٹرز کو موٹرسائیکلز فراہم اور سینئر گریجویٹ ویکسینٹرز کو اے ایس آرز اور ڈی ایس آرز کے لئے پرموٹ کیا جائے ۔
انہوں نے کہاکہ ویکسینٹرز کوباقاعدہ تنخواہ میں فلڈ الاﺅنس دینے کے ساتھ ساتھ انکی اپ گریڈیشن بھی کی جائے ۔
انہوں نے کہاکہ کہاکہ بلو چستان میں بھی ویکسینٹرز کے سروس اسٹر کچر کو دیگر صوبوں کے طرز پر کیا جائے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ اے ایس آر اور ڈی ایس آر کی پوسٹوں کو منسوخ کر کے سینئر گریجویٹ ویکسینٹرز کو تعینات کیا جائے ۔