بارسلونا نے سپینش لیگ لالیگا کا ٹائٹل جیت لیا

173

بارسلونا نے حریف ٹیم اسپانیول کو ہوم گراؤنڈ پر چار دو سے شکست دے کر سپینش لیگ لالیگا کا ٹائٹل جیت لیا۔

بارسلونا نے ہوم ٹیم کے خلاف ابتدائی بیس منٹ میں دو گول کی برتری حاصل کی، ابھی پہلا ہاف بھی نہ ہوا تھا کہ لیوان ڈاؤسکی نے اپنا دوسرا گول بھی داغ دیا۔

دوسرے ہاف میں بارسلونا کے کندے نے 53 ویں منٹ میں گول بنا کر سکور چار صفر کر دیا۔

اس کے بعد اسپانیول نے خسارہ کم کیا اور دو گول بنائے لیکن میچ بارسلونا نے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر 2019 کے بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

خیال رہے کہ اگست 2021 میں میسی کے کلب چھوڑنے کے بعد یہ بارسلونا کی پہلی فتح ہے۔