ایران: دوہری شہریت کے حامل شہری کو سزائے موت

309

بتایا گیا ہےکہ حبیب فراج اللہ نامی شہری پر 2018 میں ایک فوجی پریڈ پر حملے کا الزام تھا جس میں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایران نے دوہری شہریت کے حامل اپنے شہری کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی۔

خبر کے مطابق، ایران نے عرب علیحدگی پسند گروپ کی قیادت کرنے والے ایرانی نژاد سوئیڈش شہری کی موت کی سزا پر عملدرآمد کردیا۔

بتایا گیا ہے کہ حبیب اللہ پر 2022 میں علیحدگی پسند تحریک کی قیادت کرنے سمیت بم دھماکوں اور دہشتگردانہ کارروائیوں کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی جس میں اسے ایرانی اسلامی قانون کے مطابق سزا سنائی گئی تھی۔

دوسری جانب سوئیڈن کے وزیر خارجہ نے حبیب اللہ فراج کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سزائے موت ایک غیر انسانی اور ناقابل واپسی سزا ہے۔