پاکستان: تیل و گیس تلاش کرنے والے کمپنی پر حملہ، چھ اہلکار ہلاک

864

پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں منگل کے روز مسلح افراد نے قدرتی گیس اور تیل نکالنے کے ایک پلانٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکار اور دو نجی اہلکاروں سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس عہدیدار عرفان خان نے رائٹر کو بتایا ہے کہ 50 عسکریت پسندوں نے افغان سرحد کے قریب ضلع ہنگو میں ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی کے زیر انتظام چلنے والے پلانٹ پر حملہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے راکٹ سے چلنے والے دستی بموں سمیت بھاری ہتھیاروں سے دو کنوؤں ایم 8 اور ایم 10 کو نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ایم -8 کے سیکیورٹی گارڈز نے حملے کو ناکام بنا دیا لیکن ہلاکتیں ایم -10 میں ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عسکریت پسندوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ علاقے فرار ہونے سے پہلے گیس پاور پلانٹ میں شمسی توانائی کے ایک پلانٹ کو بھی نقصان پہنچایا۔

ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سپاہی حمزہ علی، سپاہی شریعت اللہ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی ظفر اعظم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور اہلکاروں کے سرکاری اسلحہ اور دیگر سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ اسلحے میں 4 عدد ایس ایم جی، ایک عدد ایل ایم جی بمعہ میگزین اور گرنیڈ جبکہ آئل کمپنی کے گارڈز کے 2 رائفل بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی میتوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال ٹل منتقل کردیا گیا۔ جبکہ پوسٹم مارٹم کے بعد میتیں ان کے علاقوں کو روانہ کی جائیں گئیں۔

تاہم ابھی تک کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔